ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی وحدت کالونی ٹیکسلاکینٹ کی معروف شخصیت راجہ رب نوازگوجرخانی نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وز یر غلام سرورخان حلقہ ٹیکسلاواہ کینٹ کی سیاست میں ایک مضبوط قلعہ کی حیثیت رکھتے ہیں،غلام سرورخان نے اپنی خدمات کے تسلسل کوآگے بڑھانے کی خاطرمنصورخان کوایم این اے اورعمارصدیق خان کوایم پی اے منتخب کرواکے علاقہ بھرکے لوگوںپرجواحسان کیا،ہم اسے ہمیشہ یاد ر کھیں گے ،غلا م سرورخان کی
اصولوںپرمبنی سیاست کے باعث ان کے گروپ دھڑے سے وابستہ لوگ اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں،جس کاتمام ترکریڈٹ غلام سرورخان کی جرائتمندانہ قیادت کوجاتاہے،راجہ رب نوازنے اپنے دوست احباب کے ہمراہ غلام سرورخان کی قیادت میںجانے والے جلوسوںمیںغوثیہ منزل وحدت کالونی ٹیکسلاسے ایک قافلے کی شکل میںشمولیت اختیارکرکے راولپنڈی عمران خان کے آزادی مارچ کے پروگرام میںشرکت کی،راجہ رب نوازنے ایم این اے منصورخان اورایم پی اے عمارصدیق خان کے کرداراورخدمات کوبھی خراج تحسین پیش کیاہے۔