تشدد سے نو عمر بچے کاقتل‘  تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنیکا حکم


کراچی (نیوز رپورٹر)  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بہادر آباد کے علاقے میں تشدد سے نو عمر بچے کی ہلاکت کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو بہادر آباد کے علاقے میں تشدد سے نو عمر بچے کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر مقدمے کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہا۔ تفتیشی افسر نے چالان جمع کرنے کے لیئے مہلت مانگ لی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مجھے مقدمہ ابھی ملا ہے۔ چالان جمع کرنے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 29 نومبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق بچے پر بیلن سے تشدد کیا گیا تھا۔ مقتول 6ماہ قبل پنجاب سے کراچی آیا تھا۔ ملزمان کیخلاف بہادر آباد تھانے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان میں بلڈر فرحان، اس کی ماں و دیگر شامل ہیں۔ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 10نومبر بچے کی تشدد زدہ لاش خاتون کی جانب سے اسپتال چھوڑ کر جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مقتول بچے آفتاب پر فرحان جاوید نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا۔ بچے کی لاش کو اسپتال چھوڑنے فرحان کی ماں آئی تھی۔ پولیس نے فرحان اور والدہ دونوں کو گرفتار کر لیا ہے، بچے کی لاش جس گاڑی میں لائی گئی وہ بھی برآمد کرلی گ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...