بارشوں میں کمبھار برادر ی کا سب سے زیادہ نقصان ہوا، محمد شریف


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)آل پاکستان کمبھار اتحاد کے مرکزی رہنما محمد شریف نے کہا ہے کہ کنبھر برادری عمرکوٹ ، سانگھڑ ، نواب شاہ ، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار سمیت دیگر اضلاع میں بڑی اکثریت رکھتی ہے ، ان کے وہاں لاکھوں ووٹ ہیں لیکن کوئی بھی سیاسی پارٹی ان پر توجہ نہیں دے رہی اور نہ ہی انہیں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ٹکٹ دیا جاتا ہے ، ہمیشہ کنبھر برادری سے پیپلزپارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے ووٹ لئے ہیں اور پھر انہیں بھلادیا ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں شفیع محمد ، خالد حسین اور حاجی رحمت اللہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ حالیہ برساتوں میں کمبھار برادری کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، لاکھوں روپے مالیت کے گھر مسمار ہوگئے لیکن کوئی بھی داد رسی کے لئے نہیں آیا۔ اب جو بھی پارٹی صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں ہماری برادری کے افراد کو ٹکٹ دے گی ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ، عمرکوٹ ضلع میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کمبھار رہتے ہیں اور عمرکوٹ سٹی میں30 ہزار سے زائد کمبھاروں کے ووٹ ہیں وہ کسی کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے،سیاسی پارٹیاں کنبھر برادری کو قومی و صوبائی کی عام اور خواتین کی خصوصی نشستوں پر کھڑا کریں ۔ 

ای پیپر دی نیشن