پڈعیدن(نامہ نگار)نواحی گاؤں صاحب خان بھٹی میں زرعی زمین پر پانی لگانے پر بھٹی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں پر مقتول کی شناخت 45 سالہ غلام قادربھٹی کے نام سے ہوئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔