میرپورخاص(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے وکلاء کے گروپ اپنی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے، بار کے انتخابات 10 دسمبر کو منعقد ہوں گے، انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ اور فرینڈز گروپ میں کانٹے کے مقابلہ متوقع ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی بار کے وکلاء اپنے اپنے گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے ہیں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 10 دسمبر کو آر او تھرڈ سینئر سول جج، اے آر او فیملی جج اور فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوں گے اس حوالے سے یونائیٹڈ گروپ کی جانب سے صدر کیلئے سکندر کولاچی، نائب صدر کیلئے انیس الرحمان، جنرل سیکریٹری کیلئے سردار غفار ناریجو اور دیگر عہدیدار نامزد کئے گئے ہیں جبکہ فرینڈز گروپ کی جانب سے صدر سمیت دیگر امیدوروں کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے اس حوالے سے دونوں بڑے گروپوں اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ووٹ کے حصول کیلئے دونوں گروپوں نے فرداً فرداً وکلاء سے رابطے شروع کر دیئے ہیں الیکشن میں کامیابی کا تاج کس گروپ کے سر سجے گا اس کا فیصلہ 10 دسمبر کو ہو جائے گا۔
انتخابات، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر پور خاص میں گہما گہمی
Nov 29, 2022