ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)نصیر آباد ڈویژن کی سطح اور ضلعی سطح پر سیکورٹی میٹنگز اور اقدامات نہ ونے کے باعث وارداتوں میں اضافہ، دو مزدوروں سمیت تین افراد اغواء صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی رائس مل سمیت خواجہ سرائوں ہندو تاجروں مرغی فروش ڈیلر سے 58 لاکھ 50 ہزار روپے کی گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں درجنوں موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں عوام تاجروں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے نصیرآباد ڈویژن میں امن امان خراب ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جس کی وجہ سے کچھی نصیراباد میں اغواء چوری ڈکیتی موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ ایک ماہ کے دوران پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے دو مزدوروں چھتر سے شہری تین افراد کو اغواء کرکے رائس مل ہندو تاجروں مرغی فروش ڈیلر سے 58لاکھ 50 ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے اور درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ ڈویژنل اور ضلعی میٹنگ میں ڈی آئی جی ایف سی تحقیقاتی اداروں کے آفیسرز ایس ایس پیز ڈپٹی کمشنرز شریک ہوتے ہیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان چیف سیکریٹری آئی جی پولیس میٹنگز کے عدم منعقدی کا نوٹس لیں تاکہ امن امان بحال ہوسکے۔