پھلیلی میں  رعایتی  نرخوں آٹے کی فروخت ، خریداروں کا رش 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ )قائمخانی محلہ دال پاڑہ پھلیلی میں چکی اسپیشل سستا آٹا اسٹال پر خریداروں کا رش لگ گیا۔ مرد و خواتین نے بہت بڑی تعداد میں چکی آٹے کی خریداری کی اور مسرت کا اظہار کیا۔ سستا آٹا اسٹال پر آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن کے تحت محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے آٹا چکیوں کو فراہم کردہ سرکاری گندم سے تیار کردہ چکی سستا اسپیشل آٹا اسٹال پر عوام کیلئے5ریاتی قیمت میں دستیاب تھا جوکہ400 سو روپے اور10 کلوکا بیگ800 سو روپے میں خریداری کر کے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن،نائب صدر فاروق راٹھور،جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان،فاروق قمر، شفیق قریشی،ملک ہارون ،طاہر لودھی ،عارف قائم خانی کے علاوہ علاقہ معززین بھی اسٹال پر موجود تھے۔ علاقہ مکینوں و معززین نے چکی اسپیشل آٹے کی رعایتی قیمتوں پر فروخت کو سراہا اور چکی مالکان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر حاجی محمد میمن نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر چکی اسپیشل سستا آٹا اسٹال لگائے جارہے ہیں جہاں عوام کو رعایتی نرخوں پر چکی آٹے کی فروخت جاری ہے،چونکہ حیدرآباد کی اکثریتی عوام گھروں میں چکی کا ہی اسپیشل آٹا بڑی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔اس وجہ سے چکی سستا آٹا اسٹال پر عوام کا بھرپور رش یکھنے میں آیا ہے۔اگر محکمہ خوراک سندھ گندم کوٹہ تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بناتے ہوئے حیدرآباد کی عوام کے لیے جاری سرکاری گندم کوٹہ آٹا فراہم کرنے والی آٹا چکیوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کرے تو گندم و آٹے کے بحران پر کافی حد تک قابو پایا  جاسکتا ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ حیدرآباد میں آٹا چکیوں کی اہمیت اوران کے مرکزی کردار کو دل سے تقسیم کیا جائے۔انہوں نے چکی اسپیشل سستا آٹا اسٹالز میں رکاٹ ڈالنے والوں کو خبر دار کیا کہ عوام کے غیض و غضب کو دعوت نہ دیں۔شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں رکاٹیں ڈالنے کے بجائے ایسوسی ایشن کے انسانی ہمدردی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن