ڈگری (نامہ نگار) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، کاربار ٹھپ ہوگئے، بجلی بند ہونے سے مارکٹیں سنسان ہوگئیں، بلاوجہ بجلی بندش پر ادارے خاموش۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویڑن ڈگری کے شہر ڈگری میں میں کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے سارا دن کئی گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی بند کردی جاتی ہے وجہ پوچھنے پر خرابی کا بہانہ بنادیا جاتا ہے کئی گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہری غیر اعلانیہ کا عذاب بھی جھیل رہے ہیں ایسے کاروبار جو بجلی سے چلتے ہیں وہ تقریباً ٹھپ ہوگئے ہیں چکی مالکان سمیت نجی اسپتال بجلی بندش سے پریشان ہیں مہنگے ڈیزل کی وجہ سے جنرٹیر چلانا ممکن نہیں رہا ادھر دوسری طرف سارا دن بجلی کی بندش سے مارکیٹیں سنسان ہوگئیں ہیں شہریوں ایوب آرائیں، محمد اقبال، محمد شفیق قائم خانی اور دیگر نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو واپڈا افسران کی ملی بھگت قرار دیا ہے اور اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر ادارواں کی خاموشی پر افسوس اظہار کیا ہے ۔
ڈگری میں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، کاروبار ٹھپ
Nov 29, 2022