مسیح برادری  بنیادی سہولتوں سے محروم ، ریورنڈ پادری 


میرپورخاص(بیورورپورٹ) آل سندھ مسیحی الائنز کے زیر انتظام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے مسیحی، مذہبی، سماجی اور سیاسی لیڈران نے شرکت کی سیمینار سے ریورنڈ پادری اسحاق گل، ایڈووکیٹ صوبہ بھٹی اور آل سندھ مسیحی الائنس کے چیئرمین نعیم چغتائی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے لیڈر کا کام اچھی ٹیم بنا نا اوراُن کی شخصیت میں موجود خصوصیات کو پہچاننے میں اُن کی مدد کرنا ہے اور آپس میں امن، اتحاد اور پیار کی فضاء پیدا کرے،انہوں میں موجودہ الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ہمیں اپنے نمائندے اپنے ووٹوں سے چننے کا موقع دیا جائے کیونکہ جو شخص ہمارے ووٹ سے چنا نہیں جاتا ہے ہمارے لیڈر یا نمائندہ کیسے ہو سکتا ہے لہذا ہماری الیکشن کمیشن پاکستان سے پر زور اپیل ہے کہ موجودہ سلیکشن سسٹم کو ختم کر کے فی الفور ہمیں دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے۔ مقررین نے سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ میر پور خاص سے بھی کہا کہ یہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ میر پور خاص ضلع بھر اور سندھ بھر کے مسیحیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتی ہے ضلع بھر کی کسی ترقیاتی کاموں میں ہمیں ہمارا حصہ نہیں دیا جاتا ہمارے علاقے آج بھی ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ضلعی انتظامیہ نے کبھی بھی کسی NIT میں ہمیں حصہ نہیں دیا موجودہ ڈیزاسٹر میں ہمارے لوگ اور ہمارے علاقے بھی تباہ ہوئے لیکن کسی نے ان کی طرف نہیں دیکھا مقررین نے حکومت سندھ سرکار اور ضلعی انتظامیہ میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی بن کر سوچیں اور پاکستانیوں کی فلاح اور بہبود کے لئے کام کریں کسی طبقاتی سوچ اور انا پرستی کے پیمانے کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو تقسیم نہ کریں اور انسانیت پر توجہ دیں ۔

ای پیپر دی نیشن