میہڑ (نامہ نگار) میہڑ کے قریب اراضی کے تنازعے پر کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا۔3 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں بنڈو میں کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ایک گروپ کے مسلح ملزمان نے گھر پر حملہ فائرنگ اور فائرنگ کردی جس کی وجہ سے 3 افراد عبدالمجید۔عبدالحمید اور غلام عباس کہوسو شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو میہڑ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ میہڑ میں گھر پر حملہ اور فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج نہ ا کرنے اور ملزمان کو گرفتار نا کرنے پر پولیس کیخلاف مردوں اور عورتوں مسمات افروز بیگم۔مسمات زینت کھوسو۔مسمات سکینہ کھوسو‘ وحید کھوسو اور دیگر نے قرآن پاک ا ٹھا کر انڈس ہائی وے کے بنڈو موری پر لکڑیاں اور گہانس جلا کر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے 3 گھنٹے تک دہرنا دیا ۔ بعد ازاں میں ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک نے پہنچ کر مظاہرین کو مقدمہ داخل کرانے اور ملزمان کو گرفتار کر نے کی خاطری کرادی۔ جس کے بعد دہرنا ختم کیا گیا۔