پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرکو استعفے دیدیئے

Nov 29, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  تحریک انصاف سندھ کے تمام 26اراکین اسمبلی نے  پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو اپنے استعفیٗٗ پیش کردیئے۔خرم شیرزمان نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ  عمران خان جیسے ہی وہ حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے، یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔خرم شیرزمان نے ایم کیو ایم کے رہنما اور آصف زرداری کے درمیان رابطے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایم کیو ایم اپنے معاہدے کی یاد دہانی کے لیے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرہ میں ہوتا ہے۔ دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوف زدہ ہیں، عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔

مزیدخبریں