دریا خان مری، سیلاب متاثرین  کامظاہرہ اور دھرنا

Nov 29, 2022


دریا خان مری (نامہ، نگار)  مورند سولنگی اسٹیشن محلہ گاؤں سیوو خان قذاق کے رہائشیوں کی جانب سے نصرت واہ کینال پل پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا اس موقع پر دھرنے میں شریک  معروف خاصخیلی شہزاد سولنگی آفتاب سولنگی پرویز قذاق دوست محمد خاصخیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ   برسات متاثرین کے لیے آنے والے ٹینٹ راشن اور کمبل مستحق متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کر دیئے ہیں  جبکہ برسات متاثرین سردی میں شدید اذیت کا شکار ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ ڈویژنل صدر ضیاء الحسن لنجار کمشنر شہید بینظیرآباد ایم این اے ذوالفقار علی بیھن سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ برسات متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹ راشن اور کمبل فراہم کئے جائیں ۔خصوصا ضیاء  الحسن لنجار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا فوری سخت نوٹس لیں بصورت دیگر دو دسمبر کو لنجار ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا. 

مزیدخبریں