ملتان( خبر نگار خصوصی )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ویجیلنس کمیٹیوں کے ذریعے ورکرز کی حاضری اور مشینری کی فیولنگ کی پڑتال شروع کردی ہے۔ویجیلنس کمیٹیاں گلی محلے میں موقع پر ورکرز کی حاضری چیک کررہی ہیں۔ویجلینس کمیٹیوں نے کارڈ کے ذریعے فیولنگ کی پڑتال بھی شروع کردی ہے اور کارڈ اور فیولنگ انوائس کا موازنہ کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ویجیلنس کمیٹیوں کی جانب سے فیلڈ میں مشینری کے استعمال اور ورکنگ کی بھی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف شعبہ آپریشن کے سپروائزرز اور مانیٹرنگ سٹاف کے تبادلوں کابھی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یونین کونسلوں میں تعینات سپروائزرز کے ردوبدل کے لئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ سی ای او حق نواز چوہان کی ہدایت پر کوڑا لے جانیوالی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔