جنرل عاصم منیر آج 17ویں آرمی چیف کے طور پر پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

Nov 29, 2022 | 10:06

جنرل عاصم منیر آج  17ویں آرمی چیف کے طور پر پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا الوداعی خطاب کرینگے جبکہ سبکدوش آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے سولہویں سربراہ کے طور پر 6 سال تک خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل راولپنڈی کور کی کمانڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہونگے، پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں