آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔  پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج صبح 9 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے۔آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا الوداعی خطاب کرینگے جبکہ سبکدوش آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ وہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دینگے اور فاتحہ خوانی کرینگے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے سولہویں سربراہ کے طور پر 6 سال تک خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل راولپنڈی کور کی کمانڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔

ای پیپر دی نیشن