گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دور حاضر میں تعلیم کا حصول کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو جدید خطوط پر زیور تعلیم سے آراستہ کریںان خیالات کا اظہار لرننگ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر احمد رضا نے سالانہ تقریب تقسیم ڈپلومہ جات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لمز نے فیڈرل بورڈ کے تعاون سے اس سال میٹرک کے بعد ایف ایس سی میڈیکل لیبارٹری، ڈینٹل ہائجین، آپریشن تھیٹر، فزیوتھراپی، الٹراسائونڈ، آئی ٹیکنالوجی میں داخلہ جات کا آغاز کیا ہے جبکہ اگلے سال پاکستان نرسنگ کونسل کے تعاون سے سی این اے، سی ایم ڈبلیو اور ایل ایچ وی کے دو سالہ کورسز پروگرام کا اجرا کیا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی سوشل سکیورٹی ہسپتال شعبہ فزیوتھراپی کے سینئر معالج ڈاکٹر حسن مجید ، پرنسپل لمز ڈاکٹر اکرم مانگٹ، ایڈمن عدیل احمد نے ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر افراد میں شیلڈز تقسیم کیں۔
دور حاضر میں تعلیم کا حصول کامیابی کا ذریعہ ہے: ڈاکٹر احمد رضا
Nov 29, 2022