کھیلوں کے منصوبوں پر ایک ارب  روپے سے زائد خرچ ہوچکے،اعزاز شیرازی


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں ایک ارب 49کروڑ کے 6جاری ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ سیکرٹری اسپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ میں 18 کروڑ37لاکھ سے ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کی سہو لیات کو اپ گریڈ کرنے کے دو نئے منصوبوں پر بھی بہت جلد کام کا آغاز ہو رہا ہے یہ بات ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر اسپورٹس اعزاز شیرازی اور  ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منظر شاہ فرید نے کمشنر آفس میںاجلاس کے دوران بتائی، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ ذیشان انور اعوان نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن عظیم‘ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر رانا سجاد اور دیگر متعلقہ افسر بھی اجلاس میں شریک  ہو ئے ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا جاری ترقیاتی منصوبے پہلے سے طے کردہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں اور نئے منصوبوں پر کام کے آغاز کو یقینی بنایا جائے،ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منظر شاہ اور ڈی پی ڈی اعزاز شیرازی نے دو نئے منصوبوں کے حوالہ سے بتایاکہ ریسلنگ کے فروغ کے لئے شیخوپورہ روڈ  پر 14 کروڑ 96 لاکھ کی لاگت سے ریسلنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بہت جلد کام کا آغاز  ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں اڑھائی کروڑ کے ابتدائی فنڈز مختص کئے جا چکے ہیں جبکہ تاریخی شیرانوالہ باغ میں ریسلنگ  ہال کی تعمیر اور موجودہ و یٹ لفٹنگ ہال کی اپ گریڈیشن اور تزئین کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہاہے جس پر 3 کروڑ41 لاکھ لاگت آئے گی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...