گوجرانوالہ: ٹیلنٹ ہنٹ انڈر13اولمپک ڈریم پروگرام کاآغاز 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی کی ہدایت پر گوجرانوالہ میںپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر13اولمپک ڈریم پروگرام کاآغاز کردیاگیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظرشاہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ 13سال سے کم عمربچوں اوربچیوں میں کھیلوں کے قدرتی ٹیلنٹ کوسامنے لانے اوراس میں نکھارپیدا کرنے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیاگیاہے جس کیلئے 30نومبر سے یکم دسمبرتک کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، ان میں تحصیل سطح پراتھلیٹکس، جمناسٹک، فٹبال اورمارشل آرٹس، ضلعی سطح پر آرچری، بیڈمنٹن اورٹیبل ٹینس جبکہ ڈوژنل سطح پر ہاکی اورریسلنگ کے ٹرائلز ہونگے، رجسٹریشن کرانے والے کھلاڑی ہی ٹرائلز اورمقابلوں میں حصہ لے سکیں گے اور گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کرینگے، منتخب کھلاڑیوں کوپنجاب کی سطح پروظائف بھی دئیے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن