نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت) منشیات فروشی کے تین مقدمات کے فیصلے، دو ملزمان کو سزائیں ایک بری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اشرف گوندل نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ کے ملزم عبد الرحمٰن اور جمال کو ایک جیسی ساڑھے سال قید اور 35 ہزار جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر حسین جعفری نے ملزم محمد اسلم کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا ۔
منشیات فروشی کے 3 مقدمات میںدوملزموں کو سزائیں
Nov 29, 2022