گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے اہل سیاست سے اپیل کی ہے کہ وہ افواج پاکستان کو سیاسی بکھیڑوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کردیں۔ خوش اسلوبی کیساتھ فوجی کمان کی تبدیلی سے بھارت میں سوگ کا سماں ہے، جلتی پر تیل ڈال کر انتشار و فساد پھیلانے کے خواہاں دشمن کے منصوبے خاک میں مل گئے ۔ آپریشن رد الفساد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔