حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) سی بی اے یونین کے انتخابات میں حاجی محمد صدیق، بوٹا آپریٹر، عامر نے اپنے ساتھیوں سمیت اسحاق کھوکھر کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے انکی حمایت کا علان کردیا ۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ عملہ کی جانب سے عبدالستار نے بھی اسحق کھوکھر کی حمایت کا اعلان کردیا۔ا س موقع پر سی بی اے یونین میں شامل ہونے والے کارکنوں کو ہار پہنائے گئے اور خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ سی بی اے راہنما اسحق کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ورکرز کے حقوق کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے اور آئندہ بھی ورکرز کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بہت جلد وکررز کے لئے ہائوسنگ کالونی، بچوںکے لئے سکول اور ایم سی کا الگ ہسپتال قائم کروایا جائے گا۔
فائر بریگیڈ عملہ ، عبدالستار نے بھی اسحق کھوکھر کی حمایت کردی
Nov 29, 2022