پاکستان مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا: حاجی نواز 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیوں اور پاکستان کی سفارتی جدوجہدکی بدولت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو جلد حق خود ارادیت حاصل ہوگا بیرونی دنیاکشمیریوںکے حق آزادی کے مطالبہ کو تسلیم کررہی ہے اب بھارت کو بھی نے اپنا تسلط ختم کرنا پڑیگا سات دھائیوں سے کشمیری عوام بھارتی جارحیت برداشت کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، انجینئر حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں محمد الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا ہر پاکستانی شہری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی منظورشدہ قرار دادوں کی روشنی میں فوری حل کئے جانے پر یقین رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن