شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد خالد خاںنے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کھاد کی بروقت دستیابی کیساتھ ساتھ اوور چارچنگ کرنیوالوںکیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں گذشتہ تین ماہ کے دوران درجنوں دکانداروں کیخلاف مقدمات اور انہیں جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار کر ریٹس کی چیکنگ کا عمل بھی تیزی کیساتھ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر منظور عنایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدرآباد حسنین خاں ، مرید کے محمد علیم،فیروزوالہ رانا فریاد علی ،شرقپور احمد جواد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
کھاد کی بروقت دستیابی کیساتھ اوور چارچنگ کرنیوالوںکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں:خالد خاں
Nov 29, 2022