بھکھی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جس حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں اس میں قانون یکساں ہو گا کسی سے کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائیگا پی ٹی آئی ایسا پاکستان تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں کمزور اور طاقتور میں فرق نہ ہو، لوگ امن، ترقی اور خوشحالی کے ماحول میں زندگیاں گزاریں، آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو اور ملک عظیم الشان طاقت بن کر ابھرے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔