لاہور(خبرنگار) وزیر ہاو¿سنگ اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیر ہاو¿سنگ اور کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ چوک کے اطراف اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈمنصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق منصوبوں پر رات کی شفٹ میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔بیدیاں انڈرپاس کے اطراف سڑکوں کی اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے سے منسلک فیز 5، فیز 6, نواز شریف انٹرچینج سمیت کل 12 رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔