ڈینگی کیسز کی تعداد 6349‘نومبر میںمثبت لاروا زیاد ہ ملاہے:کمشنر

Nov 29, 2023

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انسداد پولیو، سموگ، پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6349 ہے۔ نومبر میں اقبال ٹاون میں مثبت ڈینگی لاروازیادہ ملا ہے۔ ڈیپ سویپنگ کی جائے۔ گزشتہ سال سے تقابلی جائزہ کے مطابق امسال مثبت کیسز کی تعداد کم ہے۔ مگر سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سبزیوں کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ کچھ کی قیمت میں منڈی میں قیمت کم ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹ کا روزانہ جائزہ لیا جائے۔ لاہور میں چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ 

مزیدخبریں