لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کی فریڈ ہالوز فاونڈیشن پنجاب کے تین پسماندہ اضلاع بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی میں چار سال کے دوران 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے آنکھوں کے علاج کےلئے جدید آلات دیگر سہولتیں مہیا کرے گی۔جس سے ان اضلاع کی 80 لاکھ سے زیادہ آبادی مستفید ہو گی۔ان اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سفید موتیا کے آپریشن مفت کئے جائیں گے اور علاج کروانے والوں کو نزدیک کی نظرکے چشمے بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے ہیں، پروگرام پر عمل درآمد کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور یکم دسمبر سے اس پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
پسماندہ اضلاع میں موتیا کے آپریشن مفت کئے جائیں گے:ناصر جمال
Nov 29, 2023