لاہور (کلچرل رپورٹر) گڑھی شاہو ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین فہد ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے ناقص حکمت عملی سے لاہور شہر کے لاکھوں شہری پریشان ہیں‘ گڑھی شاہو پل کی طرف سے آنےوالی اور ریلوے سٹیشن ‘شملہ پہاڑی کی طرف جانےوالی ٹریفک رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی کہ گڑھی شاہو چوک خود تشریف لا کر دیکھیں کہ لوگ کس اذیت میں مبتلا ہیں مناسب یہ تھا کہ اس جگہ علامہ اقبال روڈ فلائی اوور منصوبہ بحال کرنے کی ضرورت ہے جو کہ 2009 ءمیں منظور ہوا تھا۔ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔