ورلڈ فوڈ پروگرام کو افغانستان لوٹنے والوںکیلئے 2.7 کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت

Nov 29, 2023

کابل (نیٹ نیوز) ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے افغان خاندان ایسے وقت میں واپس آ رہے ہیں، جہاں ایک تہائی افراد کو نہیں پتا ان کی اگلی خوراک کہاں سے آئے گی۔ افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے ان کے پاس فنڈنگ کی قلت ہے، جس کے سبب وہ آنے والے افغان خاندانوں کی مدد جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ ڈبلیو ایف پی افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر ہسیو وائی لی نے ایک بیان میں بتایا ورلڈ فوڈ پروگرام ایک کروڑ افراد کے لیے خوراک کی ہنگامی امداد نہ کرنے پر مجبور ہے، اور اب صرف 5 میں سے ایک کی مدد کرسکتی ہے، جنہیں بقا کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے۔افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا صورتحال سنگین ہے کیونکہ چند ہفتے بعد سخت سردی آ جائے گی اور ملک پہلے ہی زلزلوں کے تباہ کن اثرات، خراب معیشت اور بگڑتے موسمیاتی بحران سے متاثر ہے۔انہوں نے بتایا ہمیں فوری طور پر 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ واپس افغانستان آنے والے دس لاکھ افراد کی مدد کی جاسکے اور وہ موسم سرما گزار سکیں۔

مزیدخبریں