لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ریمنٹ 61 پولو کپ میں دو میچز کھیلے گئے۔ افتتاحی روز پہلے میچ میں زیڈ ایس پولو نے گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 8.5-6 گول سے ہرا دیا۔ زیڈ ایس پولو کی طرف سے علیم یار ٹووانہ اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عمر منہاس نے تین تین گول کیے جبکہ بلال نون نے ایک گول کیا۔ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ہارنے والی ٹیم گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی طرف سے تیمور مواز اور تیمور علی نون نے دو دو گول جبکہ عمران عابد میر اور چودھری حسن منصور نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں ریمنگٹن /نیوایج کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 11-4.5 سے ہرا دیا۔ ریمنگٹن /نیوایج کی طرف سے آغا موسی علی خان نے پانچ، آغا آدم علی خان، مصطفی عزیز اور المان جلیل اعظم نے دو دو گول کیے۔
ریمنٹ 61 پولو کپ‘2میچوں کا فیصلہ
Nov 29, 2023