لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورے کے پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو57 رنز سے شکست دیدی۔برٹ سٹکلف اوول لنکن میں کھیلے گئے پچاس اوورز کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی تمام سترہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چونکہ یہ پریکٹس میچ تھا لہذا اس میں دونوں ٹیموں کی پندرہ پندرہ بیٹرز نے بیٹنگ کی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے 238 رنز بنائے اور 13وکٹیں گریں۔وکٹ کیپر بیٹر نجیہہ علوی نے 38 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 24 رنز بنائے۔ جی ای ایس سولیون نے 4 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ الیون 181 رنز بناسکی اور 13 وکٹیں گریں۔کپتان ندا ڈار نے11 رنز دےکر4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ویمنز ٹیم دوسرا پریکٹس میچ جمعرات کو اسی گراو¿نڈ میں کھیلے گی۔نجیہہ علوی نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ میچ ہمارے لیے بہت اچھا رہا۔ ابتدا میں پیسرز کو مدد مل رہی تھی وکٹیں گرنے کے بعد میری عمیمہ کےساتھ پارٹنرشپ اچھی رہی۔کوشش کی کہ آخر وقت تک کھیلوں اور ٹیم کا سکور زیادہ سے زیادہ کرسکوں۔