نجکاری کمشن اورپی آئی اے سی ایل مالیاتی مشیر کے درمیان معاہدے پر دستخط 

 اسلام آباد(خبرنگار)نجکاری کمیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن(پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری کے لیے تعینات مالیاتی مشیر کے درمیان وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی موجودگی میں مالیاتی خدمات کے معاہدے (فنانشل سروسز ایگریمنٹ)FASAپر دستخط ہوئے۔ ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو 10نومبر 2023کو نجکاری کمیشن بورڈ کی میٹنگ میں منظوری کے بعد مالیاتی مشیر کے طور پر معاہدہ کے مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تھا فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے سی ایل کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی، تکنیکی اور مالیاتی درستگی، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔ انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کو اس عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے کام کو بہترین ممکنہ مفاد میں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن