پاکستان میں مان‘ سمان اور پیار ملا: سکھ یاتری‘ گورونانک جنم دن کی تقریبات ختم 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات بھوگ کی رسم سے اختتام پذیر ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رائے ذوالفقار علی، علامہ محب النبی طاہر و دیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت دیگر ضلعی افسران نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تقریبات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریبات میں آسٹریلیا، یوکے، امریکہ، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ دریں اثناءامریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 14 رکنی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ یاتریوں نے سکھ مذہبی مقامات پر بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ امریکی سکھ یاتری وفد کے شرکاءنے کہا کہ لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی نے دل جیت لئے۔ پاکستان کو بدنام کرنے کا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی پرامن قوم ہیں۔ سیف سٹی لاہور جیسا سسٹم دنیا میں کہیں نہیں دیکھا اور جو مان سمان، پیار ہمیں پاکستان آکر ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ سکھ یاتریوں نے کہا کہ گردواروں کی بہترین دیکھ بھال پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...