کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ‘ لاہور پولیس سے جواب طلب 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاءباجوہ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ درج کرنے کے خلاف درخواست میں سی ٹی او لاہور اور لاہور پولیس سے 5 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔ رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اعظم بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سی ٹی او کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے۔ استدعا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے اور جن بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے گئے ہیں ان کے نام خارج کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن