فیروزوالا میں سائن بورڈ لگاتے 2 نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کی آبادی نین سکھ پھولوں والا چوک کے قریب بجلی کے پول پر ایک سیاسی پارٹی کے امیدوار کا بہت بڑا سائن بورڈ فلیکس لگا رہے تھے کہ دونوں نوجوان کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک کا نوجوان مزدور محمد عامر اپنے ساتھی احسان کے ہمراہ بجلی کے پول پر کام میں مصروف تھے۔ اس دوران مین تاروں سے چھو جانے کے باعث بری طرح جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں دونوں نوجوان دم توڑ گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

ای پیپر دی نیشن