گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن، پرویز الٰہی کے شریک ملزم کی پلی بارگین درخواست منظور 

Nov 29, 2023

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دریں اثناءاحتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میںپرویز الٰہی کے شریک ملزم سابق ایس ڈی او اشفاق احمد چوہدری کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو رہا کرنے حکم دے دیا۔ ملزم اشفاق احمد چوہدری نے 50 ملین کی پلی بارگین کی درخواست دی تھی۔ نیب لاہورکی مطابق گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رقم ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

مزیدخبریں