لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کی عمر کا تعین کا ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔ ملزم کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے ملزم افنان کی ہتھکڑی کھولنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ملزم افنان نے کہا کہ یہ ایک حادثہ تھا اسے حادثہ ہی رہنے دیا جائے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والی بات درست نہیں، کچھ لوگ حادثہ کو قتل کی واردات بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ مدعی رفاقت علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ آفرز بھی دی جا رہی ہیں۔ پولیس سست روی سے تفتیش کر رہی ہے۔
ڈیفنس کار حادثہ، مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، عدالت نے ہتھکڑی کھلوا دی
Nov 29, 2023