لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن بلاتعطل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور پولیس کی ٹیم قتل کی وارداتوں کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہونے والے دو خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر کے وطن واپس لے آئی۔ پنجاب پولیس لاہور کی ٹیم اشتہاری ملزمان حامد علی اور محمد اعظم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے لاہور ائیر پورٹ پر پہنچی۔ دونوں اشتہاری قتل کے الگ الگ واقعات میں 2016ءسے مطلوب تھے، پنجاب پولیس، انٹرپول اسلام آباد اور ابوظہبی پولیس کی باہم کوآرڈی نیشن سے اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کر کے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کےلئے کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کیا جائے۔
بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری‘ 2 امارات سے گرفتار
Nov 29, 2023