اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف کے پی کے کے ضلع دیر میں درج دو مقدمات میں15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کے دوران شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔