سابق رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عارف چوہدری ایم این اے، ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ عارف چوہدری این اے 136 سے ن لیگ کے مدِمقابل الیکشن لڑیں گے۔ محمد عارف چوہدری آئندہ ہفتے جلسے میں اپنے سیاسی کریئر کا اعلان کریں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ کو 20 حلقوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ این اے 102 فیصل آباد سے طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر ٹکٹ کے خواہمشند ہیں۔ نواب شیر وسیر نے ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔شہباز شریف نے نواب شیر وسیر کو کہا کہ آپ کو وعدے کے مطابق ٹکٹ ملنا چاہئیے۔ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری حلقہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔طلال چوہدری کو سینیٹر بنانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نواب شیر وسیر نے صوبائی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ اس متعلق حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔اس کے علاوہ 2022 میں منحرف ہونے والے پی ٹی آئی کے چند سابق ایم این ایز کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ میں ان کی یہ مخالفت 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 8کو ٹکٹ دینے کی حمایت اور تین کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت سے ہوگا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما نے بتایا کہ منحرف ارکان میں سے جس کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہوئی صرف اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔لیگی رہنما کے مطابق ہو سکتا ہے بعض کو ایم پی اے کا ٹکٹ ملے اور ن لیگ اپنے رہنما کو ایم این اے کا امیدوار بنائے۔ تاہم ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کے انٹرویوز اور مقامی حالات پر کرے گا۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان
Nov 29, 2023 | 13:46