سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے.الیکشن کمیشن کا انٹر ا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ چیلنج کریں گے۔
پارٹی نے فیصلہ کیاکہ رواں ہفتے انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے.علی ظفر کا کہنا تھا کہ 2دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹر ا پارٹی الیکشن فوری کرانے کی منظور ی دی ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کے جواز کو جنم نہیں دینا چاہتے.توشہ خانہ کیس کے فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔توشہ خانہ کیس معطل ہوا ہے .لیکن ختم نہیں ہوا. بیرسٹر علی گوہر عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔اس موقع پر بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چیئرمین کل واپس آجائیں. دعا ہے کہ اس بھاری ذمہ داری کو نبھا سکوں. بیرسٹر علی گوہرنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے نامزد کیا۔