بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے: مشعال ملک

Nov 29, 2023 | 18:23

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

 نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا. بھارت نے کشمیری حریت قیادت کو قید میں رکھا ہوا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے. بھارت سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھی ملوث ہے. پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

مزیدخبریں