اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال میں ایڈز سے اموات میں بڑی کمی آ چکی ہے تاہم یہ اب بھی ہر منٹ میں ایک جان لیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں یو این سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ 2004 میں اپنے عروج کے بعد سے ایڈز سے متعلق اموات میں تقریباً 70 فی صد کمی آئی ہے، اور ایچ آئی وی کے نئے انفیکشن 1980 کی دہائی کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔
انھوں نے کہا لیکن ایڈز اب بھی ہر منٹ میں ایک جان لیتا ہے، ہم 2030 تک صحت عامہ کو لاحق اس خطرے کو ختم کر سکتے ہیں اور یہ ضروری بھی ہے، تاہم ایڈز کے خاتمے کا راستہ کمیونٹیز سے ہو کر گزرتا ہے، یعنی سماج میں بالکل نچلی سطح پر اس کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دینے کی ضرورت ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ایڈز کے خلاف پروگرامز کی فنڈنگ کے لیے سالانہ 8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ ایڈز قابل شکست ہے