سوات، لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے  2 مزدور جاں بحق ، نعشیں ہسپتال منتقل 

سوات(آئی این پی )صوبہ خیبرپی کے کے شہر سوات میں لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سوات زمرود کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث 2 مزدور گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن