2منشیات فروش ،3کلو چرس برآمد

لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ پولیس نے لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں اور بازاروں کے اطراف میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم عرفان عرف کالی کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ شادمان پولیس نے قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کیلئے آنے والے ملزم سعید کو سروسز ہسپتال کے عقب سے گرفتار کرکے ایک کلو 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن