ہائیکورٹ : محمد خان بھٹی کیخلاف کیسز‘اینٹی کرپشن کی 17انکوائریوں کی رپورٹ طلب

Nov 29, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی کیسوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست پر اینٹی کرپشن کی 17 انکوائریوں کی رپورٹ طلب کرلی ، ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن بیرون ملک ہیں،5 دسمبر تک وطن واپس آجائیں گے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے موقف اپنایا کہ تحریری دلائل عدالت میں جمع کراچکا ہوں،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہم درخواست کی استدعا سے باہر نہیں جاسکتے۔

مزیدخبریں