لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے والوں کے ریکارڈ فراہم کرنیکی درخواست پر 10 دسمبر تک جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے استفسارکیا کہ کیا ایک سال بعد رپورٹ آئے گی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے،ایف آئی اے غیر قانونی اس لسٹ میں لوگوں کے نام ڈال رہا ہے ،ایف آئی اے اس لسٹ میں شہریوں کے نام ڈال نہیں سکتا ،ایف آئی اے اس لسٹ میں نام شامل کرکے شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک رہا ہے ،استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے والوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔