چونیاں: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) سبزی اور پھل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، انتظامیہ کی غفلت اور بدنظمی سے روز مرہ اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں سرکاری نرخ نامہ آویزاں ہونے کے باوجود خریداروں سے من مانی قیمت وصول کی جانے لگی سبزی منڈی میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے ٹماٹر، آلو، ادرک، مٹر، سیب، انگور، انار اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری پہلے ہی پریشان حال ہیں اور چونیاں سبزی منڈی انتظامیہ کی نا اہلی سے سبزی اور پھل وغیرہ کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کی جارہی ہے شہریوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...