نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے سٹیشن کے اردگرد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے دن بدن گندگی میں اضافہ ہونے لگا ریلوے انتظامیہ نے کوڑا پھینکنے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی ایک طرف شہری اپنی جیب سے لاکھوں روپے لگاکر ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا بنارہے ہیں تو دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے کوڑا کرکٹ اورگلے سڑے پھلوں و سبزیوں کی باقیات پھینک کر گندگی پھیلائی جارہی ہے جس سے ناصرف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ شہرکاحسن بھی خراب ہورہاہے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔