قصور: ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری ‘ فیلڈ سٹاف کے ٹریننگ سیشن کا افتتاح

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024 کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے پہلے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ قائد ٹیچر ٹریننگ کالج میں تقریب ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ عبدالنوید‘ ڈاکٹر نگہت نعیم‘ غلام مصطفی کنول، محمد رضوان‘ محمد اشفاق بھٹی اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل زراعت شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل طریقے سے زراعت شماری‘مال شماری اور مشینری شماری سب کو ملاکر کمبائیڈ شمار کیا جائیگا۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 28 نومبر تا 3 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ فیلڈ آپریشن کا آغاز 16 دسمبر 2024سے لیکر 31جنوری 2025تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن